تحریک انصاف کے رہنمائوں نے ڈی نوٹیفائی ہونے سے بچنے کیلئے کس سے خفیہ رابطے کرلئے؟تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آ باد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 ممبران قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے پی ٹی آئی کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی نے سپیکر سے بالواسطہ خفیہ رابطے کئے ہیں تاکہ ان کے استعفے الیکشن کمیشن کو نہ بھجوائے جائیں اور وہ ضمنی الیکشن سے بچ سکیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کا قیادت پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے ورنہ ضمنی الیکشن کی صورت میں وہ مشکل میں پھنس جائیں گے۔ممبران اسمبلی کے مطابق اسمبلی کی مدت میں ابھی ایک سال باقی ہے۔ ضمنی الیکشن میں وہ کسی صورت میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے۔ الیکشن پر انہیں کروڑوں روپے خرچ کرنے ہوں گے جبکہ دوسری جانب عمران خان حکومت پر جلدی الیکشن کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں