میرے بیٹے ظہیر کی جان کو خطرہ ہے، یوٹیوبر زنیرا ماہم، ظہیر کی والدہ نور بی بی کو میڈیا میں لے آئی

لاہور (پی این آئی) کراچی کی 14 سالہ دُعا زہرا سے پسند کی شادی کرنے والے لڑکے ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی نے کہا ہے کہ اُن کے بیٹے کی جان کو خطرہ ہے۔ حال ہی میں ظہیر احمد کے اہلِ خانہ نے انصاف کے حصول کے لیے لاہور پریس کلب میں اپنے وکیل اور یوٹیوبر زنیرا ماہم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی نے کہا کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں جلد از جلد لاہور منتقل کیا جائے۔

نور بی بی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس ختم کر دیا تھا لیکن دعا زہرا کے والدین نے اپنے جھوٹے الزامات کے ساتھ کیس کو دوبارہ اٹھایا، یہ سراسر غلط ہے۔ ظہیر کی والدہ نور بی بی نے کہا ہے کہ جب میرے بیٹے عدالت گئے تو ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ ظہیر کی والدہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف دلوایا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close