کراچی (آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما اورسابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وفاق میں بڑی تبدیلی کا وقت آچکا ہے۔سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نئے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عوامی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئین کو روندنے والے چند گماشتوں کو شکست کا سامنا ہوا۔سابق گورنر نے لکھا کہ عدلیہ نے بغیر کسی دبا ؤکے قانون کا بول بالا کیا۔ اب وفاق میں بڑی تبدیلی کا وقت آچکا ہے سرپرائز کا انتظار کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں