سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آگیا

لاہور (آئی این پی )سپریم کورٹ کے وزیراعلی پنجاب سے متعلق کیس کے فیصلے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ردعمل سامنے آ گیا۔ منگل کو اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، فسادی ٹولے نے پرائم منسٹر ہاس میں گندی پریس کانفرنس کی جسے مسترد کردیا گیا، سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ فیصلے پر پرویز الہی اور عمران خان کی محنت کوسلام پیش کرتا ہوں، عمران خان نے 20 میں سے 15 نشستیں جیت کر آج کی فتح یقینی بنائی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں