کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کر سکتا، شہباز شریف بھی بول اٹھے

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا لیکن عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائلین، میڈیا اورعوام کی حصول انصاف کے لئے توقعات کو دھچکا لگا ہے، آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں،کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹس میں سپریم کور ٹ کے فیصلے پر ردعمل میں وزیراعظم نے کہاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا لیکن عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائلین، میڈیا اورعوام کی حصول انصاف کے لئے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ آئین اورپارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں