اگر زرداری اور چوہدری شجاعت لڑائی چاہتے ہیں، تو پھر اب ہماری لڑائی ہے، حسین الٰہی کا دبنگ اعلان

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی اور چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے چوہدری حسین الہٰی نے آصٖف زرداری اور چوہدری شجاعت کے خلاف “لڑائی” کا اعلان کردیا۔پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد حسین الہٰی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا “اگر زرداری اور چوہدری شجاعت لڑائی چاہتے ہیں، تو پھر اب ہماری لڑائی ہے۔

ہم عمران خان اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے، اللہ نے چاہا تو ہم ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔”خیال رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک خط لکھ کر ق لیگ کے ارکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹ دیں۔ اسی خط کی بنا پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے رولنگ دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں کاسٹ کیے گئے ق لیگ کے تمام 10 ووٹوں کو مسترد کردیا تھا۔ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے نتیجے میں حمزہ شہباز 179 ووٹ لے کر دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close