پنجاب میں سیاسی صورتحال سنگین، صوبے کو رینجرز کے حوالے کرنے کی درخواست

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے کے اہم شہروں میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست دے دی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو درخواست کی گئی ہے کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں رینجرز تعینات کی جائے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ درخواست سیاسی صورت حال اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کی گئی ہے۔

 

 

خیال رہے کہ حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے بھی اپنے خطاب میں آج ہی عوام کو احتجاج کی کال دی ہے۔

close