ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کی روشنی میں درست قرار دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے ق لیگ کے ووٹوں کو مسترد کرنے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قرار دے دیا۔احسن بھون نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہی ڈپٹی سپیکر نے رولنگ دی۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا اس وقت کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

سپریم کورٹ کو کسی ایک شخص کے فائدے کی بجائے آئین کے تحت فیصلہ کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ فیصلے میں آرٹیکل 17 کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ آرٹیکل 63 کے ساتھ اسے پڑھا جائے گا۔ اس سے یہ نتیجہ اخذ ہوگا کہ آپ الیکشن پارٹی ہیڈ کے نام پر ووٹ لے کر جیتتے ہیں، اس فیصلے میں پارٹی ہیڈ کو اس حد تک مضبوط کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close