لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بن جانے ہونے پر ردعمل سامنے آگیاجس میں ان کاکہناہے کہ چوہدری شجاعت جیسے زیرک سیاستدان کا سیاسی فیصلہ ان کی جمہوی مثبت سوچ کی دلیل ہے،یہ جنگ عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی،جمہوریت اور آئینی تقاضوں کی، فسادیوں ، فاشسٹوں اور آمرانہ سوچ رکھنے والوں کے درمیان ہے۔
جمعہ کو سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ‘یہ جنگ عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی،جمہوریت اور آئینی تقاضوں کی، فسادیوں ، فاشستوں اور آمرانہ سوچ رکھنے والوں کے درمیان ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘جمہوری جدوجہد کے فیصلہ کن موڑ پر چوہدری شجاعت جیسے زیرک سیاستدان کا سیاسی فیصلہ ان کی جمہوی مثبت سوچ کی دلیل ہے ۔اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ خان نے اپنے اقتدار کے لیے نا صرف چوہدری خاندان میں پھوٹ ڈلوائی بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے پرویز الہی کی اسپیکر شپ اور سیٹ بھی چھین لی۔انہوں نے کہا کہ یہ شخص جہاں جاتا ہے نحوست پھیلاتا ہے۔چوہدری شجاعت صاحب نے دبا کے باوجود اصولی فیصلہ کیا اور اپنی عزت اور توقیر میں اضافہ کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں