لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غرور میں ڈوبے لوگوں نے دھمکیاں دیں، اللہ تعالیٰ کو غرور اور تکبر ہرگز پسند نہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کرنے اور ان فسادیوں کو رسوا کرنے کا فیصلہ کیا، چوہدری شجاعت کے فیصلے نے ملک کو عمرانی فتنے سے بچا لیا۔
اتحادی جماعتوں کی تمام قیادت چوہدری شجاعت کے فیصلے کو سراہتی ہے، حمزہ شہباز دوبارہ اکثریت حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ترقی، رواداری اور احترام کی سیاست چاہنے والوں کی دعائیں شامل ہیں، آپ نے جو کرنا ہے،کروانا ہے کریں، ہم آپ کو روک کر دکھائیں گے، ہم آپ کو قانون کا سبق ازبر کروائیں گے، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے گھر کے دو ایک لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا، آصف زرداری کی گارنٹی پر ہم نے پرویز الہیٰ کو اپنا امیدوار بنایا تھا، آصف زرداری کا اس بات پر چوہدری شجاعت کے گھر جاکر بیٹھنا بنتا تھا، آصف زرداری کا اس بات پر چوہدری شجاعت کو شرمندہ کرنا بنتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں