وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، چودھری نثار کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر داخلہ رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار علی خان نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے معاملے میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چودھری نثار علی خان نہ تو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور نہ ہی پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوا سپیکر پرویز الہٰی کو ووٹ دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے اراکین ہوٹلوں میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی کے

186 ارکان اسمبلی اس وقت ہوٹل میں موجود ہیں، تحریک انصاف کے 2 ارکان اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے جن میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری ووٹ نہیں ڈال سکیں گے جب کہ چوہدری مسعود ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال پائیں گے۔(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے پاس اس وقت ہوٹل میں موجود اراکین کی تعداد 160 ہے۔(ن) لیگ کے راجہ صغیر کے نوٹیفکیشن کے بعد (ن) لیگ اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 179 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close