عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے متعلق بڑا یوٹرن لے لیا

لاہور(پی این آئی)عمران خان نے حکومت میں رہتے ہوئے تو کبھی نہ مانالیکن اب مان لیاکہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر پارٹی اختلافات کا شکار تھی۔

 

لاہور میں تحریک انصاف اورق لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا، بزدار نے بطور وزیراعلیٰ مشکل وقت گزارا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ عثمان بزدار نے پہلے دن کہہ دیا تھا کہ جب کہا جائے گا وہ مستعفی ہوجائیں گے۔عمران خان نے اپنے خطاب میں پھر کرپشن پر بات کی اور کہا ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد ملک کو آزاد کرانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close