پی ٹی آئی کے 5نہیں 50ارکان کل حمزہ شہباز کو ووٹ دے سکتے ہیں، تہلکہ خیز پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پیش گوئی کی ہے کہ کل پی ٹی آئی کے 5 نہیں 50 ارکان ایسے ہوسکتے ہیں جو اپنے ضمیر کی آواز پر اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو دے سکتے ہیں یا ووٹنگ سے غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی رابطے سب سے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

 

اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کا قائد ایوان بننے کا نہ حق رکھتے ہیں نہ ان کے اندر صلاحیت موجود ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ امکان موجود ہے پی ٹی آئی کے کچھ لوگ پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دیں، عمران خان خود ارکان کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ پنجاب کے ضمنی الیکشن سے قبل رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ مسلم لیگ( ن) 20میں سے 15 سیٹیں لے گی تاہم مسلم لیگ( ن) کو صرف4سیٹیں ہی مل سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں