لاہور(پی این آئی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اجلاس کی صدارت کروں گا، الیکشن شفاف اور قانون کے مطابق کراؤں گا۔ دوست محمد مزاری نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کرانےکی جو ذمہ داری تفویض کی ہے اسے ایمانداری سے ادا کروں گا، جو زیادہ ووٹ لے کر منتخب ہوا وہی وزیراعلیٰ پنجاب ہوگا۔
ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں سے درخواست کروں گا تمام عمل امن و امان کے ساتھ انجام دیاجائے، میرے لیے میرا عہد اور فرض اہم ہےجس سے عہدہ برا ہونےکی کوشش کروں گا، امید ہے وزیر اعلیٰ کا انتخاب امن و امان سے ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں