کراچی (آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 22جولائی کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا ہوگا، الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا گیا، جماعت اسلامی الیکشن کے التوا کی مذمت کرتی ہے، یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی ایکسٹینشن ہے، جس موقف کو سندھ ہائیکورٹ مسترد کرچکی ہے اسے الیکشن کمیشن نے منظور کرلیا تھا،
الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ 22جولائی کو الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا ہوگا، ایم کیو ایم، سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن نے راہ فرار اختیار کیا، انتخابات مہم کے دوران سندھ حکومت ترقیاتی کام کررہی ہے اور الیکشن کمیشن نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔ صوبائی حکومت کو حافظ نعیم الرحمان نے تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں احتجاج سے روکنے کی جرات نہیں کرنا، ہمارے نوجوان اس صورتحال میں سخت مشتعل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور ایم کیو ایم جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں،
تم الیکشن آگے کرو یا پیچھے میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ان کو فرار ہونے نہیں دیں گے، اہل کراچی اپنی تحریک کو جاری رکھیں، جماعت اسلامی کی تحریک کراچی کے حقوق کی تحریک ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں