الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 24 جولائی کے بجائے 28 اگست 2022 کو ہوگی جبکہ کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر ضمنی انتخاب 27 جولائی کے بجائے اب 21 اگست کو ہوگا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن نے مختلف امیدواروں اور پبلک کی طرف سے ان درخواستوں کا جائزہ لیا جس میں الیکشن کمیشن سے حالیہ بارشوں کی وجہ سے نقصانات اور موسمی حالات کے باعث کراچی کے ضمنی انتخاب اور دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات محرم الحرام کے بعد کروانے کی درخواست کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان درخواستوں پر غور کرنے سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اور محکمہ موسمیات سے رپورٹ طلب کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے مذکورہ بالا دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی۔۔۔۔

close