پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا جمعہ کے روز کا اجلاس نامعلوم وجوہ کی بناء پر مؤخر کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا (کل)بروزجمعہ کوشیڈول اجلاس نامعلوم وجوہات کی بناء پر موخرکردیاگیاجس میں خزانہ ڈویژن کے سال 2019-20کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جاناتھا جبکہ کمیٹی کا (آج ) بروز جمعرات کو بھی طلب کیا گیاہے جو شیڈول کے مطابق منعقدہوگا ،

اجلاس ایک بج کر 30 منٹ پر پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کریں گے تاہم کل جمعہ کو بھی ایک اور اجلاس شیڈول تھا جسے نامعلوم وجوہات کی بناء پر موخر کردیاگیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close