سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کادوسرا مرحلہ ممکنہ بارشوں ،خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابقسندھ بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو منعقد ہوگا ۔

جبکہ محرم الحرام اور موسم کی صورت حال کے باعث این اے 245 کراچی کا الیکشن بھی ملتوی کر دیا گیا جو اب 21 اگست 2022 کو ہوگی یہ فیصلہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی رپورٹ ۔ عوام کی درخواستوں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close