اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو ایگزیکٹو الانس دینے کا فیصلہ کرلیا۔دستاویز کے مطابق ایگزیکٹو الانس 30 جون 2022 سے جاری بنیادی تنخواہ پر دیا جائیگا، الائونس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تعینات کردہ افسران کے لیے ہوگا۔ حکومتی فیصلے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں تعینات انتظامی افسران بھی ایگزیکٹو الانس لینے کے اہل ہوں گے۔
ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران ایگزیکٹو الانس لینے کے اہل نہیں ہوں گے، بیرون ملک تعینات افسران بھی ایگزیکٹو الانس کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں