لاہور( آئی این پی)ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادی مسلم لیگ (ق) کا پلڑا بھاری ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق 15نشستوں پر کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی پنجاب کے ایوان میں تعداد178ہو گئی ہے جبکہ اتحادی مسلم لیگ (ق) کی 10نشستوں سے اس کی مجموعی تعداد188تک پہنچ گئی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی 4نشستوں پر کامیابی سے اس کی تعداد168ہو گئی ،(ن) لیگ کے دو اراکین مستعفی بھی ہو چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے 7،آزاد 3اور راہ حق پارٹی کے ایک ووٹ سے اس کے اتحاد کی مجموعی تعداد179ہے۔پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے ایوان میں 186کا ہندسہ درکار ہے جس سے پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کا اتحاد حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں