یا اللہ خیر، ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس چھا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی داراحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں۔

 

پشاور اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز وانا سے 64کلومیٹر دور تھا جب کہ گہرائی 188کلومیٹر تھی۔۔مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close