ضمنی انتخابات ، وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، پی ٹی آئی کو جھٹکا ، الیکشن کمیشن کو درخواست بھیج دی

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 7 راولپنڈی کے ضمنی انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی جائے گی، مذکورہ حلقے سے نون لیگ کے راجہ صغیر 68 ہزار 906ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان 68 ہزار 857 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی پرفارمنس خاصی شاندار رہی، 15 نئی نشستوں کے بعدپنجاب اسمبلی میں مجموعی سکور 178 پر پہنچ گیا ہے اوروزارت اعلی کیلئے درکار ہدف حاصل کر لیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close