راولپنڈی (پی این آئی) پنجاب میں تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین کی خالی نشستوں پر آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاک فوج کی زمہ داری کیا ہو گی؟ اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن والے دن پاک فوج کے دستے صرف بطور کوئیک ری ایکشن فورس ڈیوٹی دیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے جوان پولنگ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن آج 17 جولائی کو ہو رہا ہے۔ یہ نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں