اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کے مزید 2 ایم پی ایز نے استعفی دے دیا ہے، اب اسمبلی میں نمبر گیم بہت دلچسپ ہوجائے گی۔ ہفتہ کونجی ٹی وی کی اسپیشل الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ ن لیگ کے مزید 2 اراکین پنجاب اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے، اب اسمبلی میں نمبر گیم بہت دلچسپ ہوجائے گی۔
فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ ن لیگ کے ایک رکن پنجاب اسبلی کے استعفے کا اعلان ایک گھنٹے بعد ہوجائے گا جب کہ دوسرے ایم پی اے کے استعفے کا اعلان آج اتوار تک ہو جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بہاولپور سے ایم پی اے کاشف محمود نااہل ہو گئے ہیں، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ملا کر 170 ممبرز تھے جو نئی صورتحال میں 168 رہ جائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں