آرمی چیف اور جنرل فیض سے کئی بار کیا بات کی؟ عمران خان نے پہلی بار نیا انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض سے ان کی کئی مرتبہ بات ہوئی۔اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق عسکری قیادت کا مؤقف تھا کہ عدالتوں میں دہشت گردی کے کیسز ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے۔

 

کیسز ثابت نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد چھوٹ جاتے ہیں اور پھر ریاست کے خلاف کارروائیاں شروع کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پر ہم ایک چیز پر پہنچ گئے تھے کہ اب کوئی مسنگ نہ ہو ، کم سے کم اس کے گھر والوں کو تو معلوم ہو کہ وہ کہاں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں