حکومت سر پکڑ کر بیٹھ گئی ضمنی الیکشن سے پہلے کپتان نے نیا کارڈ شو کردیا

لاہور( پی این آئی)تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔یاسمین راشد نے ایڈووکیٹ عامر سعید راں کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن میں پولنگ ایجنٹس متعلقہ حلقے کے ہی تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا موقف غیر قانونی ہے،

الیکشن کمیشن کے رولز کے تحت پولنگ ایجنٹس کا یونین کونسل سے ہونا ضروری نہیں، الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس سے متعلق درخواست خارج کر دی۔استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔دوسری جانب فیصل آبادکے حلقہ پی پی 97جھمرہ ون سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کل اتوار کو منعقد ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پرووٹ ڈالنے کیلئے اصل شناختی کارڈ لازمی قرار دیدیا گیاہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ کل منعقد ہونیوالے ضمنی انتخاب کے موقع پرووٹ ڈالنے کیلئے بیلٹ پیپر حاصل کرنے کی غرض سے اصل قومی شناختی کارڈپیش کرنا ضروری ہوگا جس کے بغیر کسی ووٹر کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے تمام ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشن پر آتے ہوئے اپنا کمپیوٹرائزڈ اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ ضرور لائیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close