پنجاب میں ضمنی انتخابات سے ایک دن قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے ضمنی انتخابات سے ایک دن پہلے اولمپئن نویدعالم کے بھائی نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی پی 140 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن میں اولمپئن نویدعالم کے بھائی نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔چوہدری مبشرگجرنےساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کی حمایت سےدستبرداری کااعلان کیا اور ن لیگ امیدوار خالد محمود کی ضمنی الیکشن میں حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے پنجاب کے14 اضلاع کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل سجے گا،ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی،لاہور ملتان اور بھکر کے پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات ہو گی،20 حلقوں میں 175 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔رجسٹرڈ ووٹرز میں 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ، 21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز شامل ہیں،20حلقوں کے لیے3ہزار131پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد731،خواتین کیلئے700جبکہ1700مشترکہ اسٹیشنز قائم ہیں۔مجموعی طور پر 1900 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔696پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس،ایک ہزار204حساس قرار دیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور اور ملتان کے حلقے انتہائی حساس اضلاع قرار دیئے گئے ہیں لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی نفری حساس،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close