بارش کا پانی وفاقی وزیر کے گھر میں داخل ہو گیا

گوجرانولہ (پی این آئی)گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں وفاقی وزیر خرم دستگیر کے گھر میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔خرم دستگیر کے گھر سے واسا کی ٹیمیں بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو اسپتال، کمشنر آفس، آر پی او آفس سمیت دیگر دفاتر میں بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ میں اب تک 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈی سی گوجرانوالہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارش رکنے کے بعد پانی کی نکاسی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گوجرانولہ (پی این آئی)گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں وفاقی وزیر خرم دستگیر کے گھر میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔خرم دستگیر کے گھر سے واسا کی ٹیمیں بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو اسپتال، کمشنر آفس، آر پی او آفس سمیت دیگر دفاتر میں بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close