تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو 2دن میں پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دیدی گئی

لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیاہے کہ انہیں پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مجھے نو کالر آئی ڈی سے کال آئی اور 2دن میں پی ٹی آئی چھوڑنے کی دھمکی دی گئی، مجھے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

 

فیاض چوہان کا اپنے ویڈیو بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنان کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا، میں نے اس بندے کی طبیعت ٹھکانے لگا دی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا اسٹریٹجک میڈیا سیل کمال عیاری سے اداروں اور عوام کے درمیان خلیج اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں