بھیرہ (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال معروف فوڈ ریسٹورنٹ میں برگر کھانے گئے تو عوام نے چور چور کے نعرے لگاد یئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر کو ریسٹورنٹ میں دیکھ کر عوام نے چور چور کے نعرے لگادیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن اقبال ہوٹل میں موجود ہیں اور قریب کھڑے عوام نعرے لگا رہے ہیں۔
احسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ آج سرگودھا کے علاقے بھیرہ میکڈونلڈ میں ایک فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ کلاس سمجھتی ہے مگر مکالمہ کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرے بازی شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئی تو لوگوں نے بھی نعرے لگانا شروع کردیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں