عمران خان صدقے کی رقم بھی ڈکار لیتا ہے، بشریٰ اور گوگی کا نام سن کر عمران خان تڑپ اٹھتے ہیں ، پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر کی سخت تنقید

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان مکاری، عیاری اور فنکاری کے ذریعے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے،صدقہ مصیبت اور بلا کو ٹالتا ہے مگر عمران خان ایسی بلا ہے جو صدقے کی رقم بھی ڈکار لیتا ہے، اگر تباہی خان کو نہیں نکالا جاتا تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا، بشریٰ اور گوگی کا نام سن کر عمران خان تڑپ اٹھتے ہیں مگر اس وقت جعلی خان کا کیا حال ہوگا جب قانون کا سخت ہاتھ ان کا بازو مروڑے گا۔

جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان مکاری، عیاری اور فنکاری کے ذریعے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے، انہوں نے ملک سے دشمن جیسا سلوک کیا، اگر تباہی خان کو نہیں نکالا جاتا تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کی چوریوں کے ثبوت الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدقہ مصیبت اور بلا کو ٹالتا ہے مگر عمران خان ایسی بلا ہے جو صدقے کی رقم بھی ڈکار لیتا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ بشریٰ اور گوگی کا نام سن کر عمران خان تڑپ اٹھتے ہیں مگر اس وقت جعلی خان کا کیا حال ہوگا جب قانون کا سخت ہاتھ ان کا بازو مروڑے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار میں لا کر ملک اور قوم پر مسلط کر دیا گیا تھا۔ ان کی قومی اسمبلی میں اکثریت بھی مصنوعی تھی۔ جب مصنوعی اکثریت ختم ہوئی تو وہ چوروں کی طرح پارلیمنٹ سے بھاگ نکلے تھے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک جن مشکلات کا سامنا کر رہا ہے یہ سب کچھ تباہی خان کا ہی کیا دھرا ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close