اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان اور امریکی انتظامیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ٹیلیفونک رابط قائم ہو گیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے۔ یہ کال امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو کی گئی۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بات چیت کے دوران تجارت، توانائی، صحت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کو عوامی اور کاروباری سطح پر رابطے بڑھانے چاہئیں۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کے معاملات میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں