ضمنی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا، ن لیگ کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرادی گئی

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن میں 20 حلقوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ کے مطابق اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق اور وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 20 حلقوں میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، اس فیصلے پر پیپلز پارٹی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب اتحادی حکومت آئی توملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے سرکس لگایا ہوا تھا، عمران خان اور اس کے ساتھی اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گرنے کے قریب تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس آپشن تھا کہ خاموشی سے عام انتخابات کی طرف جاتے لیکن ہم سب نے مل کر اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا اور ریاست بچانے چل پڑے، نحوست کے دورسے پاکستانیوں کی جان چھوٹی، ہم سب مل کر دیانتداری سے کا م کر رہے ہیں کہ ملک اس صورتحال سے نکلے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملکی بقا کا معاملہ ہو تو سیاست پیچھے رہ جاتی ہے، عمران خان کا منصوبہ سب کے سامنے تھا، عمران خان اور اس کے سہولت کار ای وی ایم کا منصوبہ لے کر آئے، ای وی ایم لانے کا مقصد عمران خان کو دو تہائی اکثریت دلانا تھا، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو نتیجہ اچھا نہیں ہونا تھا۔

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران کوئی بہتری نہیں لائی گئی، اتحادی جماعتیں پورے ملک کے عوام کی نمائندگی کرتی ہیں، یقین ہے پنجاب کے لوگ ہمیں خدمت کا موقع دیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی مشیر قمر الزماں کائرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو امیدواران مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں ہم ان کو سپورٹ کریں گے۔قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ یہ الیکشن جیت کر ہم نے جو فساد پیدا کیا گیا ہے اس کا جواب دینا ہے، اب چیزیں بہتری کی طرف جار رہی ہیں، قیادت نے کہا ہے کہ اس الیکشن میں صرف (ن) لیگ کی سپورٹ تک ہی نہیں رہنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں