یار مجھے یہ چیز تو لادیں، عمران ریاض کی حوالات سے حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

اٹک (پی این آئی) صحافی عمران ریاض کو گرفتاری کے بعد اٹک کے سٹی پولیس سٹیشن پہنچا دیا گیا ہے جہاں حوالات سے ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ صحافیوں سے سلاخوں کے دوسری طرف سے گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

ویڈیو میں عمران ریاض کو پولیس والوں کو کہتے سنا جاسکتا ہے “تکیہ ایک منگوا دیں یار۔”ویڈیو بنانے والے شخص نے عمران ریاض سے پوچھا کہ سر یہ آپ کو ابھی چھوڑ دیں گے؟ اس پر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ چھوڑیں یا نہ چھوڑیں، وہ اپنا کام کرتے رہیں گے۔ یوٹیوبر مخدوم شہاب الدین کے مطابق عمران ریاض کو اٹک کے سٹی پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close