سابق وزیر بابر غوری کے گرد گھیرا تنگ ، گرفتاری کے بعد عدالت میں فوری پیش کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیر بابر غوری کے گرد گھیرا تنگ ، گرفتاری کے بعد عدالت میں فوری پیش کر دیا گیا ۔ عدالتی پیشی کے موقع پر سابق وزیر بابر غور ی کا کہنا تھا کہ تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں ،میں والدہ کی بیماری کے باعث پاکستان آیا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما بابر خان غوری کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیاتھا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ بابر غوری کے خلاف کرپشن اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بابر غوری کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔حکام کے مطابق بابر غوری کی وطن واپسی سے متعلق پولیس کو الرٹ کیا ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close