لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بڑی بے حسی سامنے آ گئی، خطاب کے دوران انھیں ایک شخص کو کرنٹ لگنے کی خبر دی گئی لیکن انھیں بند مائیک کی فکر پڑی رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حلقہ پی پی 167 گرین ٹاؤن میں خطاب کے دوران مریم نواز کی بے حسی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران خطاب کے وقت اچانک مائیک بند ہو گیا، اور انھیں تقریر روکنی پڑ گئی،
مریم نواز نے کہا یہ کیا ہوا مائیک بند ہو گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیچے سے آواز آئی کہ میم پیچھے بندے کو کرنٹ لگ گیا ہے، لیکن اس بات پر فکر مند ہونے کی بجائے مریم نواز نے جواب میں بے حسی کی انتہا کر دی۔مریم نواز نے متاثرہ شخص کے بارے میں کچھ نہیں کہا، نہ خیریت دریافت کی، بلکہ اپنے مائیک اور خطاب کے فکر میں پڑی رہیں، انھوں نے اس موقع پر کہا مائیک تو چلواؤ۔دریں اثنا، جلسے میں نذیر چوہان کا نام لینے پر لوگوں کے ”لوٹے لوٹے“ کے نعرے بھی لگ گئے تھے، جس پر مریم نواز نے منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوٹا وہ نہیں ہوتا جو حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں آئے، بلکہ لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں