ملازمین کیلئے خوشخبری ،حکومت کا1 ماہ کی تنخواہ کے برابراعزازیہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی حکومت نےتمام وزارتوں کے ملازمین و افسران کو بڑی خوشخبری سنادی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گریڈ ایک تا 22کے تمام ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سمری وزارت خزانہ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی گئی ہے جس کے مطابق گریڈ ایک تا 22کے تمام ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دیا جائے گا۔

سمری کے مطابق اعزازیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، سرمایہ کاری بورڈ، فیٹف سیکرٹریٹ اور کنٹرول جنرل آف اکاونٹس کے ملازمین کو بھی ملے گا،حتمی فیصلہ ای سی سی اور اس کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں