اسلام آباد (پی این آئی) شدید گرمی کے باوجود پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک اور کورونا مریض فوت ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 541 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 129 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 393 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 144 ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 269 زیرِ علاج مریضوں میں سے 100 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 99 ہزار 482 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں