جولائی کا مہینہ اہم، عید الاضحی سے پہلے کونسی بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہناہے کہ اداروں کے ساتھ تعلقات ہیں اوررہیں گے،کہتاتھا کہ ن سے ش نکلے گی،آج حکومت ش کی ہے،جولائی اہم ہے،عید سے پہلے بہت اہم دن ہیں،اتحادیوں میں بعض ان سے نالاں ہیں،آصف زرداری نے ن لیگ سے انتقام لیا۔

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا رابطہ اسٹیبلشمنٹ سے نہیں تو ہمیں اپنے تعلقات ٹھیک کرنے چاہییں،اسٹیبلشمنٹ سے نہیں لڑنا،مطالبہ ہے الیکشن کرائے جائیں،جس اسمبلی میں راجہ ریاض ہو وہاں عمران خان کا نہ جانا درست فیصلہ ہے،انکا کہناتھا کہ چودھری برادران کو موجودہ حالات میں اکٹھے ہونا چاہیے،اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ دیتے ہوئے دیکھ رہاہوں، جبکہ17جولائی کےانتخابات کوشفاف بنایاجائے،ن لیگ کیلئےمارکھانےوالوں کوضمنی الیکشن کاٹکٹ نہیں ملا،لاہورمیں دو جگہ لوگ ن لیگ کےمخالف نظرآئے،شیخ رشید نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرفتار کرنا چاہتی ہے شوق سے کر لے،میں بھاگوں گا نہیں،عمران خان کے ساتھ ہوں، جلسے کے لیے نکلوں گا،انتخابات کروا کر غیر ملکی ایجنڈے کی تباہی سے بچایا جاسکتا ہے،سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی جگہ پی ٹی آئی کو ہرانے کی کوشش کی تو یہ لوگ نہیں چھوڑیں گے۔

 

انہوں نے کہاکہ ن لیگ عوام کاامیج تباہ کر چکی ہے،سارا فائدہ عدم اعتماد کا عمران خان کو ہوا،لوٹوں کونااہل ہوناچاہیے ،اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،شیخ رشید نے افسوس کا اظہار کیاکہ چین میں ترقی پذیرممالک کی کانفرنس میں پاکستان کونہیں بلایاگیا، انہوں نے کہاکہ 25تھانوں میں میرےخلاف مقدمات درج کرائےگئے،7میں ضمانت ہوئی، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی نے پیدل چلنا شروع کردیاہے،پاکستان کے مسائل کا حل انتخابات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں