سب سے بڑی مشکل ختم، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بڑی خوشخبری مل گئی

لندن (پی این آئی)برطانیہ میں مقیم سابق وزیرِ خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا۔  اسحاق ڈار جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے، جس کے لیے سفری تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی جبکہ کمر میں تکلیف کا علاج کرنے والے ہارلے اسٹریٹ کے ڈاکٹروں نے بھی اسحاق ڈار کو سفر کی اجازت دے دی ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیرِ خزانہ کو پاکستان آکر معاشی ٹیم کا حصہ بننے کا کہا تھا۔ اسحاق ڈار اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا کریں گے جس کے لیے قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اسحاق ڈار پاکستان پہنچتے ہی سینیٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ستمبر 2018 سے لندن میں مقیم ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاسپورٹ منسوخ کردیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close