اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہر نفسیات کے کلئیر قرار دینے تک خواجہ آصف سے وزارت واپس لینی چاہیے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو دفاع کا وزیر لگانا خطرناک ہے، وہ ماضی قریب میں ہونے والے صدمے سے متاثر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت دینے سے پہلے خواجہ آصف کا چیک اپ ہونا چاہیے، ماہر نفسیات کے کلئیر قرار دینے تک ان سے وزارت واپس لینی چاہیے۔خیال رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نفرتوں کا سوداگر ہے، بیرونی ممالک سے اداروں پر اٹیک کروا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ اس نے معاشرے کو کس طرح تباہ کیا؟ ہماری حکومت کو دو ماہ سے زائد ہو گئے ہیں کسی کے گریبان پر ہاتھ نہیں ڈالا، جب تک کوئی قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گا اس کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، ہم قومی اداروں کو کسی مخالف کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں