ذی الحج کا چاند، عید الاضحی کب منائیگی جائیگی؟ تیاریاں شروع

کراچی (پی این آئی) عید الاضحٰی کی آمد کی تیاریاں شروع، ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ذی الحج 1443ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس بدھ 29جون 2022کو محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں منعقد ہو گا جس میں ذی الحج کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق یہ اجلاس بدھ 29جون 2022کو محکمہ موسمیات کمپلیکس مین یونیورسٹی روڈ گلستان جوہر کراچی میں مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران ، وزارت مذہبی امور ، محکمہ سپارکو ، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے وایل نمائندگان بھی شرکت کریں گے ، پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد ، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور میں بھی منعقد کئے جائیں گے ۔جس میں ماہ ذی الحج 1443ھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کا ضرور اہتمام کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں