اسلام آباد(پی این آئی)ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیر ستان بنوں ویسٹ بلاک سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 50 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی اور بتدریج یومیہ گیس دستیابی 5 کروڑ مکعب فٹ تک بڑھ جائےگی۔ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ان ذخائر سے یومیہ 300 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں