اسحاق ڈار کی واپسی پارٹی کا فیصلہ نہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے اظہارِ لا علمی کردیا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتا کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں ، اسحاق ڈارکی واپسی کافیصلہ پارٹی کانہیں ان کااپنا ہے ، اسحاق ڈارجب بھی وطن واپسی کافیصلہ کریں گےیہ ان کااپنافیصلہ ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی ان کا حق ہے، وہ جب بھی آناچاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا، عدالتی معاملات سےاسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اسحاق ڈار جلد ہی پاکستان واپس آنے والے ہیں۔ پاکستان واپسی پر وہ پہلے سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد وزارت خزانہ سنبھالیں گے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ان کی وطن واپسی کی منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close