اسلام آباد(پی این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے بیٹے احمد عامر کے الیکشن لڑنے سے متعلق والدہ کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔وائرل ویڈیو عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق عدالتی فیصلہ آنے کی ہے جس کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس میں بشریٰ اقبال سے بیٹے احمد عامر کے الیکشن لڑنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔اس کے جواب میں بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا فی الحال کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے۔
بعد ازاں بشریٰ اقبال کے ہمراہ عدالت آئے وکیل نے بات جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی کہ فی الحال تو عامر لیاقت کا خاندان حالت غم میں ہے، ان کا بیٹا لندن میں بطور انجینئر ملازمت کرتا ہے ، بشریٰ اقبال خود ایک وکیل ہیں، عامر لیاقت بشریٰ اقبال سے رشتے کے دوران انہیں انٹرن شپ کے لیے میرے آفس لائے تھے۔واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کی سیٹ عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں