پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیساتھ تعلقات منظر عام پر آگئے، پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھےاصل کردار بے نقاب

لندن(پی این آئی)پاکستان سے خفیہ طریقے سے لندن منتقل ہونیوالے میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کی لندن ہلٹن پاک لین میںبھارتی خفیہ ایجنسی را کے آفیسر پرکاش رام سے کمرہ نمبر 2411میں ملاقات ہوئی ۔ واضح رہے کہ میجر عادل راجہ پاکستان کی فوج کے حوالے سے افواہ سازی میں سرگرم تھے اور پھر وہ خفیہ طریقے سے لندن فرارہوگئے جہاں پر وہ شاہانہ زندگی گزار رہے ہیںاورپاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف سرگرم ہیں۔

 

میجر عادل راجہ سے جب ہلٹن پارک لین کے باہر صحافیوں نے سوال کیا کہ وہ ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کے ہمرا کیا کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب دینے کی بجائے گالیاں دینا شروع کر دیں اور را کے نمائندے کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ۔واضح رہے کہ ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر جی ایچ کیو اے جی برانچ نےمیجر راجہ عادل کی پنشن کوروک دیاتھا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔چند ہفتوں قبل عادل راجہ کی اہلیہ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ان کے شوہر عادل راجہ کو اغوا کرلیا گیا ہے اور ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا تاہم جلد ہی عادل راجہ کے اغوا کا ڈراپ سین ہوا اور پتہ چلا کہ ریاستی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے میجر عادل راجہ برطانیہ پہنچ چکا ہے۔برطانیہ میں مقیم عادل راجہ نے پاک فوج مخالف سرگرمیاں مزید تیز کر دی ہیں اور اب اس سلسلے میںان کےبھارتی خفیہ ایجنسی را کیساتھ تعلقات بھی منظرعام پر آرہے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے پاک فوج کیخلاف مہم کے پیچھے اصل کردار کس کا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں