بنی گالہ سے جاسوس پکڑنے کا دعویٰ لیکن اسلام آباد پولیس نے عمران خان پر ہی انگلی اٹھادی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے بنی گالہ میں کام کرنے والے ملازمین کی فہرست فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کا بیک گراؤنڈ چیک نہیں کیا جاسکتا۔ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ بنی گالہ ہاؤس میں تعینات ملازمین کی لسٹ ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔ ملازمین کی لسٹ دینے کے حوالے سے اسلام آباد پولیس نے عمران خان سے متعدد بار درخواست کی۔

 

پولیس ترجمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے بنی گالہ ہاؤس میں کام کرنے والےملازمین کی شناخت ایک چیلنج ہے۔ جب تک ملازمین کی مکمل لسٹ فراہم نہیں کی جاتی ان کا بیک گراونڈ معلوم نہیں کیا جاسکتا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ معاملہ سامنے آیا تھا کہ عمران خان کی جاسوسی کیلئے ایک ملازم کو پیسے اور ڈیوائس دی گئی تھی لیکن وہ ڈیوائس نصب کرنے سے پہلے ہی پکڑا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آج اس ملازم کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ دوسری جانب عمران خان نے ملازم کو معاف کردیا ہے۔ مذکورہ ملازم گزشتہ چھ برس سے بنی گالہ میں صفائی کا کام کر رہا ہے۔

close