پی کے7سوات ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

سوات (پی این آئی)پی کے7 سوات ضمنی انتخاب، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور الیکشن کے غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا کامیاب ہوگئے ہیں۔

 

پی کے7 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ 2 آزاد امیدوار مد مقابل تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے امیدواروں کے درمیان تھا۔غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے7سوات کے تمام 124 پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کےفضل مولا 18 ہزار 42 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں۔ غیر حتمی نتائج اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان 14 ہزار 665 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہےکہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں