کراچی(پی این آئی) صوبہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتوارکوپولنگ کا عمل جاری رہا، جبکہ پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 788 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔پیپلز پارٹی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اسے بڑی کامیابی نصیب ہوئی ہے، جس سے پارٹی کی عوام میں مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے۔اعلامیے کے مطابق شہید بینظیر آباد سے 132، جیکب آباد سے 114،
کشمور سے 103، شکار پور سے 42، میرپور خاص سے 70، عمر کوٹ سے 71، خیرپور سے 63، نوشہرو فیروز سے 59 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔سانگھڑ سے 67، لاڑکانہ سے 13، قمبر شہدادکوٹ سے 67، گھوٹکی سے 35، سکھر سے 28، جب کہ تھرپارکر سے 21 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے ہی میں عوام نے ہمارے مخالفین کو مسترد کر دیا ہے، اور اس جیت سے تنقید کرنے والے سندھ حکومت کی کارکردگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں