اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل 50 روپے لیٹر مزید مہنگا ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے ’’پٹرولیم مصنوعات پر50روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس لگایا جا رہا ہے جس سے پٹرول ڈیزل 50 روپے لیٹر مزید مہنگا ہو جائے گا۔سمجھ نہیں آتی غریب آدمی کیسے زندہ رہے گا۔مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ملک کو تباہ و برباد کر دینے کا مکمل منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ان کی تجربے کاری نے ملک برباد کر کے رکھ دیا‘‘۔
پٹرولیم مصنوعات پر50روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس لگایا جا رہا ہے جس سے پٹرول ڈیزل 50 روپے لیٹر مزید مہنگا ہو جائے گا۔سمجھ نہیں آتی غریب آدمی کیسے زندہ رہے گا۔مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ملک کو تباہ و برباد کر دینے کا مکمل منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ان کی تجربے کاری نے ملک برباد کر کے رکھ دیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 26, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں